
کراچی: 5 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس عرصے میں مجموعی ذخائر بڑھ کر 22.62 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ مرکزی بینک نے بتایا کہ ہفتہ وار بنیاد پر ذخائر میں 3.57 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 2.48 کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد 17.21 ارب ڈالر ہو گئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 1.09 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 5.45 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔









