عمر کو شکست دینے والی خاتون! 83 سالہ مصری شہری کی شاندار تعلیمی کامیابی

0
36
عمر کو شکست دینے والی خاتون! 83 سالہ مصری شہری کی شاندار تعلیمی کامیابی

مصر کی 83 سالہ خاتون اَمل اسماعیل عبدو نے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک قابلِ ذکر مثال قائم کر دی ہے۔ انہوں نے سوشیالوجی (علمِ عمرانیات) میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر کے ثابت کیا کہ سیکھنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے عمر رکاوٹ نہیں بنتی۔
رپورٹس کے مطابق اَمل اسماعیل عبدو کو 5 جولائی کو منصورہ یونیورسٹی کے شعبۂ سوشیالوجی، فیکلٹی آف آرٹس کی جانب سے ان کے تحقیقی مقالے کی بنیاد پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی۔ ان کی یہ کامیابی تعلیمی حلقوں میں غیرمعمولی قرار دی جا رہی ہے۔
اپنی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے اَمل اسماعیل عبدو نے کہا کہ اس عمر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا ان افراد کے لیے ایک پیغام ہے جو سمجھتے ہیں کہ بڑھتی عمر خوابوں کی تکمیل میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ ان کے مطابق انسان کو زندگی کے ہر مرحلے میں سیکھنے، آگے بڑھنے اور اپنے مقاصد کے لیے کوشش جاری رکھنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمر صرف ایک عدد ہے، جبکہ کامیابی کے لیے عزم، خود اعتمادی اور مسلسل محنت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی اس بات کی مثال بن گئی ہے کہ علم حاصل کرنے کا سفر زندگی کے کسی بھی حصے میں جاری رکھا جا سکتا ہے۔

Leave a reply