ملازمت سے نکالنے کے احکامات معطل

0
126

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ آبپاشی کے دس کمپیوٹر آپریٹر کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے کمپیوٹر آپریٹرز کو ملازمت سے نکالنے کے احکامات معطل کر دئیے ۔

عدالت نےچیف سیکرٹری پنجاب کو درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

درخواست گزاروں کی جانب سے اویس خالد رانجھا ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تمام ملازمین پانچ سال سے بطور کمپیوٹر آپریٹر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، محکمہ آبپاشی نے بغیر کسی وجہ کے برطرفی کا حکم جاری کر دیا،برطرفی سے قبل کوئی نوٹس نہیں دیا گیا،محکمہ کی جانب سے برطرفی غیر قانونی اقدام ہے،اطلاعات کے مطابق ان عہدوں پر سیاسی بھرتیاں کی جانی ہیں ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت برطرفی کے حکم کو کلعدم قرار دے اور انٹرویوز کرکے مستقل کرنے کا حکم صادر کرے ۔

Leave a reply