نامور کرکٹر پر پابندی عائد

0
105

ہاٹ لائن نیوز : ویسٹ انڈیز کو 2 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن کا اعزاز دلانے والے سابق کرکٹر مارلن سیموئلز پر آئی سی سی نے 6 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق مارلن سیموئلز پر ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیموئلز پر ستمبر 2021 میں چار الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور اس سال اگست میں اس نے اعتراف جرم کیا تھا۔

آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈز کے سربراہ ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ مارلن سیموئلز نے تقریباً 2 دہائیوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ہے اور وہ تمام اصول و ضوابط جانتے ہیں۔ وہ ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن پابندی ایک واضح پیغام ہے کہ قواعد توڑنا جرم ہے۔

Leave a reply