لاہور میں ادویات کی قلت ، مریض خوار ہوگئے

0
33

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کے سرکاری ہسپتالوں اور میڈیکل سٹورز میں ادویات کی قلت برقرار ہے۔ مریضوں کو سانس، دماغ، دل ، شوگر اور بلڈ پریشر کی ادویات کے لیے مختلف سٹوروں پر جانا پڑتا ہے۔

ادویات کی قلت اور مہنگائی کے باعث میڈیکل سٹور مالکان بھی پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ ادویات کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ادویات کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ادویات نہ تو ہسپتالوں میں دستیاب ہیں اور نہ ہی میڈیکل سٹورز میں۔

ادویہ ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایل سی نہ کھلنے کی وجہ سے انہیں مہنگے داموں خام مال خریدنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ادویات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

Leave a reply