مقدس تہوار کے موقع پر مذہبی مراکز دہشت گردوں کے نشانے پر

1
105

پشاور: ہنگو کی ایک مسجد میں خطبہ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 25 افراد کے جاں بحق ہونے اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو میں ایک مسجد میں دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ اب تک 3 افراد کی لاشیں اور 12 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے جہ دھماکا تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں ہوا، جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

ایس ایچ او شابراز خان نے بتایا کہ دھماکا جمعہ کے آخری خطبے کے دوران کیا گیا ، مسجد کے اندر دھماکے کے وقت 30 سے 40 نمازی تھے۔ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر کئی افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی ایک ریسکیو وہیکل اور 6 ایمبولینسز آپریشنل سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس کے علاؤہ کوہاٹ کی 2 ایمبولینسز بھی راستے میں ہیں جو کہ جائے حادثہ کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے دھماکے سے متعلق رپورٹ پولیس حکام سے طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے حکام اپنی نگرانی میں تمام امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ انہوں نے ہنگو کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جائے۔

1 comment

Leave a reply