معمرخاتون کی تشددزدہ لاش برآمد

0
84

کراچی : (ہاٹ لائن نیوز) زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی ندی کے قریب سے بوری میں بند معمر خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

ایس ایچ او زمان ٹاؤن کے مطابق جاں بحق خاتون کی عمر 60 سے 65 سال کے درمیان تھی، اس کے سر پر چوٹ لگی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاتون کو کہیں اور قتل کر کے لاش لا کر زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں پھینک دی گئی۔ فوری طور پر خاتون کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،جس کے بعد موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئے گی۔

Leave a reply