مشہور اداکار بلال عباس نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

0
52

ہاٹ لائن نیوز: مشہور اداکار بلال عباس نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا،ان کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں ان کو دیگر عازمین عمرہ کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویسے تو وہ اپنی ذاتی زندگی کو پرائیوٹ رکھتے ہیں لیکن ان کی عمرے کی ویڈیو ان کے ایک فین نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو کہ وائرل ہو گئی، فینز نے انہیں عمرے کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، ان کا ایک ڈرامہ عشق مرشد نجی چینل پر نشر ہورہا ہے جس میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

Leave a reply