پوپ سنگر نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کر دیا

0
53

ہاٹ لائن نیوز : مشہور اداکار، پوپ سنگر اور یو ٹیوبر داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے،جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ سنگر اور یوٹیوبر داؤد کم نے سوشل میڈیا پر جنوبی کوریا کے شہر انشن میں مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے سوشل میڈیا پر مسجد کی تعمیر کیلیے خریدی گئی زمین اور اس کے معاہدے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کار آپ کی مدد سے مسجد کی تعمیر کا معاہدہ ہو گیا ہے، اس زمین پر جلد مسجد بنے گی مجھے یقین نہیں آرہا۔

اس سلسلے میں بہت سی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن مجھے یقین تھا کہ میں یہ کرلوں گا، مسجد کے ساتھ کورین شہریوں کو دین کی دعوت دینے کے لیے اسلامک پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بھی بناوں گا، جنوبی کوریا کی ہر گلی میں اذان کی خوبصورت آواز گونجنے تک میں کوشش کرتا رہوں گا،انہوں نے 2019 میں اسلام قبول کیا اور کئی بار اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں حاضری کی خواہش کا اظہار کیا، انہوں نے 2022 میں رمضان کے مبارک مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کی۔

Leave a reply