مریم اورنگزیب کو چور کیوں کہا ؟

0
71

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عدالت کے باہر سابق چئیرمین تحریک انصاف کے حق میں نعرے بازی کرنے پر پولیس نے وکیل کو گرفتار کر لیا ۔

وکیل عتیق الرحمن کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا ۔

وکیل عتیق الرحمن نے مریم اورنگزیب کی آمد پر دیگر کارکنوں کے ہمراہ چور چور کے نعرے لگائے ۔

پولیس کے بار بار منع کرنے کے باوجود عتیق الرحمن کارکنوں کو اشتعال دلاتے رہے ۔

عتیق الرحمن سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا ۔

Leave a reply