لیگی رہنمامشکل میں پھنس گئے 

0
97

 

ہاٹ لائن نیوز : سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تاڑر کو لیگل نوٹس بھیجوایا گیاہے ،فرحت شہزادی کی جانب سے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سےلیگل نوٹس دیاگیا۔

نوٹس میں واضح لکھا گیا ہے کہ عطاء تاڑر کے الزامات کی وجہ سے انکی ساکھ متاثر ہوئی ، فرحت شہزادی کی جانب سے تمام تر اثاثے ظاہری کیے گئے ہیں۔

عطاء تاڑر کی جانب سے مسلسل الزمات لگائے جارہے ہیں عطاء تاڑر نے الزمات کے شواہد بھی فراہم نہیں کیے ، عطاء تاڑر نے معافی نہ مانگی اور ہرجانہ ادا نہ کیا تو فوجداری قوانین کے تحت انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عدالتوں سے رجوع کیا جائیگا۔

Leave a reply