اسرائیل تباہی کے قریب پہنچ چکا

0
73

ہاٹ لائن نیوز: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں 500 فلسطینیوں کی شہادت پر آج یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے طاقت کی آڑ میں بے گناہ اور بے بس مریضوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے غزہ کی پٹی میں اسپتال پر تباہ کن اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسپتال پر بمباری سے اٹھنے والے بلند شعلوں کی وجہ سے اسرائیل خود بھی جلد ہی بھسم ہوجائے گا۔

ایرانی صدر نے غزہ میں اسپتال پر بمباری کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش قتل عام پر بدھ کا دن ملک بھر میں یوم سوگ ہوگا۔ اسرائیل کے اس گھناؤنے جنگی جرم پر کسی آزاد شخص کی خاموشی جائز نہیں۔

صدر ابراہیم رئیسی نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں امریکہ اور اسرائیل کی آگ ان ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور فتح مظلوم فلسطینیوں کا مقدر ہوگی۔

Leave a reply