لندن میں کسان سڑکوں پر

0
43

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ میں کسان اپنے مطالبات کے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، کسان اپنے ٹریکٹرز کے ہمراہ پارلیمنٹ اسکوائر پر جمع ہو گئے، پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا،انہوں نے برطانوی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

کسانوں کا کہنا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے لندن کی مارکیٹ میں آنے والی کم کوالٹی اور سستی درآمدات کو مسترد کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ غیر معیاری درآمدی اشیاء ہماری کاشتکاری کو تباہ کر رہی ہیں، کاشتکاروں نے ٹریکٹرز پر اپنے مطالبات کے حق میں بینرز بھی لگا رکھے تھے۔

Leave a reply