وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران استقبالیہ کیمپ نہیں لگے گا

0
37

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دورں کے حوالے سے ہدایات نامہ جاری کر دیا گیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں کے دوران مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند نہیں ہوں گے، ان کے دورے کے دوران سڑکیں بلاک نہیں ہوں گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے دورے کے دوران ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں گے جبکہ کارکنان کسی قسم کا کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائیں گے اور نہ ہی کارپٹس اور ٹینٹ جیسے انتظامات کئے جائیں گے،پرنسپل سیکرٹری نے چیف سیکرٹری اور آئی۔ جی پنجاب کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

Leave a reply