پشاور میں خاتون نے ڈاکو پکڑ لیے

0
41

ہاٹ لائن نیوز : اے ۔ایس۔ پی حیات آباد کا کہنا ہے کہ علاقے میں خاتون کے گھر مبینہ ڈکیٹی کا واقعہ پیش آیا، پولیس کے آتے ہی ڈاکووں نے ایس۔ ایچ۔ او پر فائرنگ کی کوشش کی۔

اے۔ ایس ۔پی کے مطابق دو ڈاکو ڈکیتی کے لئے خاتون کے گھر میں داخل ہوئے تو گھر میں موجود خاتون نے ڈاکوؤں کو کمرے میں بند کر کے پولیس کو بلا لیا اور پولیس نے فوری طور پر گھر پہنچ کر ڈاکووں کو گرفتار کر لیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملزمان مسلح تھے اور ان میں سے ایک نے کچھ روز پہلے حیات آباد میں چوری کی کوشش کے دوران سکیورٹی گارڈ کو قتل بھی کیا تھا، جبکہ ان دونوں ملزمان کے خلاف پہلے بھی ایف۔ آئی۔ آرز درج کی جا چکی ہیں۔

Leave a reply