اپوزیشن لیڈر عمر ایوب انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

0
31

ہاٹ لائن نیوز :جناح ہاؤس حملہ ٫ عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے سمیت دیگر مقدمات، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،عمر ایوب خان حاضری کے لئے انسداد دھشتگردی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں اکیس مئی تک توسیع کر دی، جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔
عمر ایوب خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس , عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس سمیت 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے، آج عمر ایوب کی جانب سے 6 واں مقدمہ میں بھی عبوری ضمانت دائر کر دی ہے، عمر ایوب آج عدالت میں پیش ہوئے لیکن میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Leave a reply