لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا

0
50

ہاٹ لائن نیوز نیوز : لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا، لاہور کے مختلف علاقوں میں کالے بادلوں کے ڈھیرے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے جل تھل ہو گیا جبکہ بادل برسنے سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔
مال روڈ،جیل روڈ، دھرمپورہ، لکشمی چوک ، تاجپورہ، مغلپورہ، باغبانپورہ، باٹاپور میں بادل خوب برسے۔

ٹھوکرنیازبیگ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کلمہ چوک، ڈیفنس، گارڈن ٹاؤن، وحدت روڈ اور اقبال ٹاؤن میں بارش ہوئی۔
ڈی۔ سی لاہور نے بارش کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے،ڈی۔ سی نے ایل۔ ڈبلیو۔ ایم ۔سی، واسا، ایم۔ سی۔ ایل کو متحرک رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

Leave a reply