چھ ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل ججز حلف اٹھا لیا

0
49

ہاٹ لائن نیوز : سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے بطور مستقل ججز اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ان ججز سے حلف لیا، ان سب ججز کو 2023ء میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا، سندھ ہائیکورٹ میں اب مستقل ججز کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ ابھی بھی سندھ ہائی کورٹ میں 8 ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔

حلف اٹھانےوالوں میں جسٹس امجد علی بوھیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ،جسٹس محمد عبدالرحمن، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب علی ہکڑو نے اپنے عہدےکاحلف اٹھایا، وزارت قانون نے ایڈیشنل ججز کو مستقل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Leave a reply