سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 2 جوان شہید، جبکہ 1 دہشتگرد ہلاک

0
53

ہاٹ لائن نیوز : بونیر میں سیکیورٹی فورسز نےخفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں دو جوان شہید جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک ہوا اور دو ملک دشمن عناصرزخمی ہوئے، آئی۔ ایس۔ پی۔ آر کا کہنا ہے کہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا یے۔

آپریشن کے دوران شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہائی ویلیو ٹارگٹ رنگ لیڈر سلیم عرف ربانی کوجہنم واصل کیا گیا جبکہ دو دہشتگرد زخمی ہوئے، فائرنگ کےشدید تبادلےمیں دو جوان 36سالہ لانس حوالدار مدثر محمود اور 27 سالہ لانس نائیک حسیب جاوید شامل ہیں۔

Leave a reply