امیر بالاج قتل کیس کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

0
44

ہاٹ لائن نیوز : ضلع کچہری لاہور نے احسن شاہ کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے، اس کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ رضوان احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا،پولیس نے مزید تفتیش کے لیے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ملزم احسن شاہ کو پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

سی۔ آئی۔ اے پولیس نے احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں گرفتار کیا تھا، وہ امیر بالاج کا قریبی دوست تھا احسن شاہ پر نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے، احسن شاہ نے مخبری کر کے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔

Leave a reply