فیفا عالمی رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجے بہتری

0
23
فیفا عالمی رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجے بہتری

ویب ڈیسک: پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا کی تازہ ترین عالمی مینز رینکنگ میں ایک درجہ بہتری حاصل کرلی ہے۔

نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان اب عالمی سطح پر 197ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ اسپین نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

ارجنٹائن دوسرے، فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پرتگال نے دو درجے بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ برازیل ایک درجہ نیچے آکر چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

مراکش بھی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگیا۔ سوئٹزرلینڈ نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے 12ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ جرمنی 13ویں اور کروشیا 14ویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کی رینکنگ میں یہ ایک درجے کی بہتری قومی ٹیم کے لیے عالمی درجہ بندی میں مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

Leave a reply