آئی ایم ایف نہیں ملکی معیشت اہم ہے

1
101

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) بجلی کے بلوں میں ریلیف کے حوالے سے نگران وزیر خزانہ نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے جو معاہدہ کیے ہم انہی کے مطابق چلیں گے۔

وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت مخلصانہ طور پر عوام کی بہتری کے لیے کوشاں ہے ، کئی دہائیوں کی پالیسیاں ایک دن میں تبدیل نہیں کی جا سکتیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے بات ہو گئی ہے ، ان کو یقین دہانی کرو دی گئی ہے کہ معاہدے پر عمل کریں گے ۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ میرے لئے آئی ایم ایف نہیں پاکستانی معیشت اہم ہے، ہم سماجی تحفظ کے منصوبوں کے ذریعے سے غریبوں کو ریلیف فراہم کررہے ہیں۔

1 comment

  1. najtańszy sklep 27 March, 2024 at 06:37 Reply

    You are really a excellent webmaster. This site loading velocity is amazing.
    It seems that you are doing any unique trick. Also, the contents are masterwork.
    you’ve performed a excellent job in this subject! Similar here: sklep and also here:
    E-commerce

Leave a reply