فوج میں بھرتی کےدوران بھگدڑسے 37 ہلاک

0
76

ہاٹ لائن نیوز : کانگو کے دارالحکومت کنشاسا کے ایک سٹیڈیم میں فوج کی بھرتی مہم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک ہو گئے۔

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق کانگو کے پبلک پراسیکیوٹر اوکو نگاکالا نے کہا کہ کانگو کی فوج نے 18 سے 25 سال کی عمر کے 1500 افراد کو بھرتی کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زبردستی دروازے سے اندر جانے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد مشیل ڈی اورنانو اسٹیڈیم میں بھرتی کا عمل روک کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave a reply