پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری

0
86

ہاٹ لائن نیوز: سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے ہزاروں نئی ​​نوکریاں کھل گئیں۔

ملازمتوں کے حوالے سے سعودی عرب کی پانچ بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہو گئے، پندرہ سے بیس ہزار پاکستانیوں کو نوکریاں ملیں گی اور روزگار کے مزید مواقع بھی میسر آئیں گے۔

یہ ملازمتیں تعمیرات، صحت، فنانس، انجینئرنگ، آئی ٹی ، اوور ہیڈ ٹرانسمیشن کے شعبوں میں ہوں گی۔ اس سلسلے میں سعودی تعمیراتی کمپنیوں نسمہ پارٹنر اور الرشید گروپ کے ساتھ افرادی قوت بھیجنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی کمپنی مہارا ہیومن ریسورسز، البوانی ، الفنار کمپنی کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے ہیں۔ یہ تمام بھرتیاں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے ذریعے کی جائیں گی۔

معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے ریاض میں ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے، سعودی عرب جانے والی پاکستانی افرادی قوت سے ملکی ترسیلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

Leave a reply