فواد چوہدری ن لیگ پر برس پڑے

0
34

ہاٹ لائن نیوز : فواد چوہدری کی لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ آج فیض آباد دھرنے کی رپورٹ آئی ہے، رپورٹ میں دھرنے کی ذمہ داری اس وقت کی پنجاب حکومت پر ڈالی گی،جس کے سربراہ شہباز شریف تھے، اب تعین ہوگیا ہے نواز شریف کو چاہیے شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جائیں،جس طرح میمو گیٹ میں نواز شریف کالا کورٹ پہن کر زداری صاحب کے خلاف سپریم کورٹ گئے تھے،نواز شریف کو اب اس روایت کو دہرانا چاہیے۔

سپریم کورٹ کو چاہیے کہ وہ اپنے پہلے فیصلے پر عملدرآمد کروائے،وزیراعظم صاحب کو طلب کریں اور انکی ذمہ داری کا تعین کریں،نان بائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، مارکیٹس اور بزنس اور حراساں کرنے سے نہیں چلتے، آپ لوگوں کو زبردستی کہیں کہ اتنے میں نان فروحت کریں،حکومت نے ہر چیز کا حل گرفتار کرلو اور حل نکل آئے گا، اس طرح سوسائٹی نہیں چلتی، چیزوں کو بہتر کریں اور بات چیت سے مسائل حل کریں۔

Leave a reply