حماس رہنما کے ساتھ اظہار یک جہتی

0
37

ہاٹ لائن نیوز : پی۔ ٹی ۔آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کی انسداد دھشتگردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو، حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتا ہوں مجھے انکے بیٹوں کی شہادت کا بہت دکھ ہے، اسرائیل کا فلسطینوں پر ظلم و جبر مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے،عوام حکمرانوں سے امید نہ رکھیں فلسطین کے لیے خود کھڑے ہو جائیں،ایران مسلمانوں کے لیے بہترین مثال ہے ایران بھی اسی دنیا میں ہے جس میں دیگر مسلمان ممالک ہیں،ایران کے جراتمندانہ اقدام سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو حوصلہ ہوا ہے، جیسا ایران نے کیا ہے ایسا ہی کوئی اقدام کشمیریوں کے لیے راستہ کھول سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس میرے 2 مرتبہ پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے کے باوجود مجھے سینیٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی،پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے پر اسپیکر اور مرزا محمد فریدی کا شکر گزار ہوں، چیرمین سینیٹ سے مطالبہ ہے کہ میرے پروڈکشن آرڈر جاری کریں،بطور سینیٹر سینیٹ کے اجلاس میں شرکت میرا آئینی و قانونی حق ہے ۔

Leave a reply