فلسطینی طلباء کی کفالت بلوچستان حکومت کی ذمہ داری

0
74

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے بولان میڈیکل کالج میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلباء کی فیس معاف کرنے اور کفالت کے لیے رقم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

محکمہ صحت بلوچستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے بولان میڈیکل کالج میں زیر تعلیم 17 فلسطینی طلبہ کے تعلیم اور کفالت کے اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی۔ بی ایم سی کے فلسطینی طلباء کی ٹیوشن فیس معاف، 10 ہزار ماہانہ ہاسٹل فیس اور 25 ہزار روپے کفالت کے لیے دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے محکمہ صحت کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی بنیاد پر فلسطینی طلباء کی تعلیم اور کفالت کے اخراجات کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے بلوچستان میں زیر تعلیم فلسطین اور غزہ کے طلباء کی تعلیم اور کفالت کے اخراجات کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا۔

Leave a reply