
اسلام آباد: وزارتِ خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم فعال کر دیا ہے، جس کے تحت شہری اب آن لائن درخواست دے کر گھر بیٹھے اپنی دستاویزات کی تصدیق کرا سکیں گے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق نئے نظام کے تحت درخواست دہندگان مقررہ طریقہ کار کے مطابق درخواست جمع کرانے اور فیس کی ادائیگی کے بعد تصدیقی عمل مکمل ہونے پر ای سرٹیفکیٹ ای میل کےذریعےحاصلکر سکیںنگے۔
یہ نظام 12 اکتوبر 2026 سے فعال کیا گیا ہے، جس کے ذریعے اسلام آباد کے مرکزی دفتر سمیت لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گجرات کے متعلقہ لائژن دفاتر سے منسلک دستاویزات کی تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈیجیٹل نظام کے تحت جنرل اور اپوسٹل اٹیسٹیشن کی درخواستیں جمع کرانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ وزارت کے مطابق یہ نظام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے طرز پر تیار کیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد تصدیق کے عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنانا ہے تاکہ شہریوں کو دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے اور ان کے وقت اور اخراجات کی بچت ہو۔
تاہم وزارتِ خارجہ کے مطابق بعض مخصوص اور استثنائی معاملات میں درخواست دہندگان کو ذاتی طور پر حاضر ہونا پڑ سکتا ہے۔
دستاویزات کی تصدیق کے خواہش مند شہری وزارتِ خارجہ کے سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔









