فلسطین،اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید

0
30

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی حملوں میں مزید بیس فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا گیا،حماس کی طرف سے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رفح پر حملہ کر دیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم سے کم 20 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مصر کی سرحد سے منسلک رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے اور مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی بند کر دی جبکہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مصر اور قطر کا تجویز کردہ جنگ بندی کا معاہدہ قبول کیا تھا اور اسرائیل کی طرف سے مثبت جواب کا انتظار تھا مگر اسرائیل نے رفح پر دوبارہ حملہ کر دیا ہے۔

Leave a reply