ایک ہی خاندان کے 3 امیدوار مدمقابل

0
71

ہاٹ لائن نیوز : انتخابی جنون 2024 میں ایک ہی خاندان کے تین امیدوار اپنے اپنے نظریے سے تمام ووٹرز کو متاثر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

کے پی کے 82 اسمبلی حلقے سے دو کزن الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ ان کا بھتیجا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 سے امیدوار ہے۔

قومی اسمبلی کے امیدوار حسین احمد مدنی جب کہ ملک ندیم اور ملک طارق صوبائی اسمبلی سے الیکشن لڑیں گے۔

تینوں امیدوار جیتنے کے لیے پرعزم ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ ہمارا تعلق تو ہے لیکن نظریہ مختلف ہے۔

پشاور کے ممتاز ملک خاندان کے تین افراد 2024 کے انتخابات میں قسمت آزمائی کر رہے ہیں، اور ہر ایک اپنے منشور سے عوام کو راغب کرنے کی کوشش میں مصروف نظر آتا ہے۔

Leave a reply