فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر

0
83

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا۔

پنجاب میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ ہفتہ کو لاہور میں اندرون و بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

کراچی سے نجی پرواز پی اے 402 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز ER 523 منسوخ کر دی گئی۔ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 401 بھی 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ دبئی سے آنے والی پرواز ای کے 626 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

ریاض سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

جدہ سے آنے والی نجی پرواز پی اے 471 بھی 7 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ لاہور جدہ سے آنے والی نجی پرواز پی ایف 721 بھی 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 870 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 872 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 725 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ جدہ جانے والی پرواز پی ایف 720 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

Leave a reply