ملک بھرمیں سونےکی قیمت میں کمی

0
90

ہاٹ لائن نیوز: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی سے 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مارکیٹ میں 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 928 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 1993 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Leave a reply