فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق، 2 افرادزخمی

0
81

ہاٹ لائن نیوز : مردان میں دکان کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 بہن بھائی جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چورہ تھانے کی حدود سپنکئی میں پیش آیا جہاں بااثر افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی روزی خان، شفیق اور شاہزمین جاں بحق جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کیبعد فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کیمطابق فائرنگ دکان کے تنازع پر ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے لاشوں و زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال مردان منتقل کردیا۔

Leave a reply