کن ممالک کے رضاکار یوکرین کی جانب سے لڑ رہے ہیں؟

0
71

ہاٹ لائن نیوز : فرانس نے روس کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ اس کے فوجی یوکرین کی جانب سے بھی لڑ رہے ہیں۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس کا کوئی بھی شہری یوکرین سمیت فرانس کے علاوہ کسی بھی ملک کی جانب سے لڑائی میں حصہ نہیں لے گا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس حالات کو بدلنے کے لیے ایسے دعوے کر رہا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ اس نے 16 دسمبر کو یوکرین کے شہر خارکیف میں ہونے والے حملے میں فرانس سمیت کئی ممالک کے درجنوں رضاکاروں کو ہلاک کیا۔

خارکیف علاقے کے گورنر نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں روسی فوج نے حملہ کیا وہاں کوئی فوجی تنصیبات نہیں تھیں۔

Leave a reply