کھلاڑیوں کو انتخابات سے کون روک رہا ہے ؟

0
94

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سابق پی ٹی آئی ایم این اے شوکت علی بھٹی کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے حکومت پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے شوکت علی بھٹی کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی طرف سے عابد ساقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار حافظ آباد سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ہے ،پولیس کوئی مقدمہ درج نہ ہونے کے باوجود گھر پر چھاپے مار رہی ہے ،گھر پر چھاپے مار کر الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جارہاہے ، درخواست گزار کو درج کیسز، انکوائریز کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جا رہی ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کو کیسز اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply