عید الفطر کے موقع پر تقریباً 2 لاکھ افراد نے سیاحتی مقامات کی سیر کی

0
48

ہاٹ لائن نیوز : مشیر سیاحت زاہد زیب نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر صوبے بھر میں سیاحوں نے ڈیرے ڈالے، 2 دن میں ایک لاکھ 74 ہزار سے زیادہ سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، صوبائی حکومت سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ تعداد میں سیاحوں کا سیاحتی مقامات کی جانب رُخ کرنا خوش آئند ہے، مشیر سیاحت و ثقافت نے کہا کہ ٹورازم پولیس کے جوان عید کے موقع پر سیاحتی مقامات پر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

Leave a reply