
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 96 ہزار 893 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 404 ڈالر کا ہوگیا۔









