عوام کے لیے بڑی خبر!پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی

0
22
عوام کے لیے بڑی خبر!پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کردی ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں نافذ ہوگئی ہیں۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 390 روپے 12 پیسے تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ سابقہ قیمت 414 روپے 75 پیسے تھی۔
وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل اوگرا کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل تیسری کمی ہے۔

Leave a reply