عمران ریاض کو رہا کرنیکا حکم

0
39

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کے وقت زمان پارک میں پولیس پر تشدد اور پیٹرول بم پھینکے اور عوام کو اکسانے کا مقدمہ ؛ صحافی عمران ریاض خان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے صحافی عمران ریاض کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔

عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کےعوض درخواست ضمانت منظورکی ، ملزم کے وکیل اظہرصدیق نے دلائل دئیے۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشدجاوید نےسماعت کی ، عمران ریاض خان نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی ۔

عمران ریاض کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم عمران ریاض خان صحافی ہے بے گناہ ہے ضمانت پر رہائی دی جائے ۔

Leave a reply