گھریلو ملازمت کی آڑ میں لڑکی غائب ، عدالت کا بڑا فیصلہ

0
68

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں 20 سالہ لڑکی کو گھریلو ملازمت کی آڑ میں غائب کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

ایس ایچ او سبزہ زار کو 12 مارچ کو رابعہ اشرف کو بازیاب کرا کر پیش کرنے کا حکمدے دیا گیا ۔

جسٹس طارق ندیم نے ریڑھی بان عامر اشرف کی حبس بیجا کی درخواست پر سماعت کی ، ریڑھی بان کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

وکیل درخواستگزار نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار نے یکم مارچ کو شام 6 بجے اپنی بہن رابعہ کو سبزہ زار میں خاتون ثمر رانا کے گھر ملازمت کیلئے رکھوایا، دو گھنٹے بعد مالکن کی کال آئی کہ رابعہ بی بی فرار ہو گئی ہے،درخواستگزار خاندان کے ہمراہ واپس موقع پر گئے تو خاتون ثمر رانا نے دھمکیاں دیں، درخواستگزار نے پولیس کو 15 پر کال کی لیکن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کوئی کارروائی نہیں کی،متاثرہ فیملی نے پولیس کو بتایا بھی کہ گھر کے اندر سے انکی بیٹی کی چیخ و پکار کی آوازیں آ رہی ہیں، متاثرہ فیملی کی نشاندہی کے باوجود پولیس نے انکی بچی کو بازیاب نہیں کرایا، سبزہ زار پولیس اور مالکن ثمر رانا نے آپس میں ملی بھگت کرکے بچی کو کہیں غائب کیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت بچی رابعہ بی بی کو بازیاب کرا رہا کرنے کا حکم دے۔

Leave a reply