عمران خان کو میڈیا کوریج دینے کا حکم

0
66

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے جنرل الیکشن میں بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی امیداروں کو یکساں میڈیا کوریج دینے کا حکم دیدیا ۔

جسٹس شمس محمود مرزا نےبانی پی ٹی آئی کی درخواست پردس صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔

تحریری فیصلےکے مطابق آئین کا آرٹیکل 17 ہر شہری کو آزادی اظہار رائے سمیت دیگر حقوق فراہم کرنے کا پابند کرتا ہے ، عام انتخابات کے لیے الیکشن کمپین اور اپنا منشور بتانے کی تشہیر بنیادی حق ہے ، صاف شفاف انتخابات کے لیے آزاد میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے ، آزادی اظہار کے بغیر انتخابات انتخابات کو صاف اور شفاف نہیں دیا جاسکتا ۔

Leave a reply