قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشت گرد ہلاک

0
0
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے، جبکہ وہاں موجود بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کارروائی میں حصہ لینے والی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی ادارے پرعزم ہیں۔ ان کے مطابق امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قلات میں ہونے والی کارروائی سے دہشت گردوں کے مبینہ نیٹ ورک کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات بھی جاری رہیں گے۔

Leave a reply