عدالت نے فواد چوہدری کو 36 مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا

0
34

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے چھتیس کیسز میں پولیس کو 7 دن تک فواد چوہدری کو گرفتار کرنے سے منع کر دیا، عدالت کا رجسٹرار آفس کو درخواست اٹھارہ اپریل کو چیف جسٹس کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا، تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو گرفتار نہ کرنے کا حکم 18 اپریل سے شروع ہوگا، فواد چوہدری ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

فواد چوہدری چھتیس کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے،آئی جی پولیس نے فواد چوہدری کے خلاف درج چھتیس کیسز کی رپورٹ پیش کی، رجسٹرار آفس مناسب احکامات کے لیئے درخواست چیف جسٹس کے روبرو پیش کریں، فواد چوہدری عبوری ضمانتوں میں ٹھیک دس بجے ویڈیو لنک کے ذریعے ماتحت عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

Leave a reply