شاپنگ سینٹر میں فائرنگ ، 40 ہلاک ، 100 سے زائد ہلاک

0
48

ہاٹ لائن نیوز : روس کے دارالحکومت ماسکو کے شاپنگ سینٹر میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 40 سے افراد جاں حق جبکہ 100 سے زائد لوگ زخمی بھی ہوئے، ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ماسکو کے شاپنگ سینٹر میں میوزک کنسرٹ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہونے والی اموات میں اضافے کا امکان ہے اور سرکاری ذرائع نے اب تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

شاپنگ سینٹر میں ہونے والے حملے میں دھماکہ خیز مواد بھی استعمال کیا گیا جس سے عمارت میں آگ لگی، روسی حکام نے اس حملے کو دہشتگردی قرار دیا، انتظامیہ کے مطابق شاپنگ سینٹر سے 100 سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے، حملے میں 3 سے 5 لوگ ملوث ہو سکتے ہیں۔

میئر ماسکو کا کہنا ہے کہ شہر میں ویک اینڈ پر ہونے والی تمام تقریبات کو منسوخ کیا گیا ہے، روسی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو بھیانک جرم قرار دیا ہے۔

Leave a reply