لاہور سے پتنگ فروشی میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

0
32

ہاٹ لائن نیوز : شاد باغ کے علاقے سے پتنگ فروشی میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان مختلف مقاماتِ پر پتنگیں فروخت کر رہے تھے، ملزمان نے دوران گرفتاری پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت بھی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی پتنگ فروخت کرتے تھے جن کو خفیہ اطلاع کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں بلال اور اویس شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی چھ سو تیار پتنگیں بیس کیمکل ڈور کی چرخیاں 12 گچھی ڈور چار کلچ گچھی اور کلچ تار کے رول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Leave a reply