چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا سپریم کورٹ بار سے اہم خطاب

0
28

ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس پاکستان قاضی فائض عیسیٰ کا سپریم کورٹ بار سے خطاب، انہوں نے کہا کہ خواہش ہےکہ سپریم کورٹ مکمل ہو جائے، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی خالی آسامیاں پر کرنا ترجیح ہے،ججز کی تعیناتیوں سے پہلے ہائیکورٹس رولز میں ترامیم کرنا ضروری ہے، ان ترامیم کے لئے جسٹس منصور علی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے،ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے گزارش کرتا ہوں کہ آہستہ آہستہ ہائیکورٹس میں ججز کی تعداد مکمل کر لیں،ججز کی تعیناتیاں موجودہ طریقہ کار سے کریں یا نئے رولز کے تحت اس پر فریقین سے بات کر لیں گے۔

ٹیکنالوجی نے سپریم کورٹ کی رجسٹریوں کا معاملہ محدود کیا ہے،کم از کوئی بھی بنچ 1 ہفتے سے کم کا نہیں ہونا چاہئیے، اب دیکھنا ہے کہ ویڈیو لنک رکھیں یا رجسٹری یا دونوں کو ہی ساتھ لے کر چلیں، بنچ اور بار مختلف نہیں ہیں م، ہمیشہ بار کے نمائندوں کی ترجیح دی ہے، رجسٹری پر بنچ بنانے کےعمل کا آغاز لاہور سے کر دیا ہے،اگلے مرحلے میں دوسری رجسٹریوں میں بھی جائیں گے۔

Leave a reply