عثمان ڈار کو عمرہ پر جانے کے لیے مشروط اجازت

0
47

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کا نام پی۔ این ۔آئی۔ ایل لسٹ سے نکلوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی،عدالت نے ان کو مشروط طور پر عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی،عدالت نے درخواست گزار کو سیکرٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کو نمٹا دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وہ عمرہ کے لیے جانا چاہتا ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ سیکرٹری داخلہ کو شورٹی کیوں نہیں جمع کرواتے،جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی، عثمان ڈار نے اپنا نام پی۔ این۔ آئی۔ ایل کی لسٹ سے نکلوانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Leave a reply