جناح ہاؤس حملہ کیس پر فیصلہ محفوظ

0
49

ہاٹ لائن نیوز : جناح ہاؤس حملہ اور جلاو گھیراو کیس کا مقدمہ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عالیہ شہزاد اور عائشہ علی بھٹہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے کہا ہے کہ دونوں خواتین کی ضمانتوں پر فیصلہ آج ہی ہو گا جبکہ دیگر ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت مؤخر کی جاتی ہے،عدالت نے احمر رشید بھٹی سمیت دوسرے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت مؤخر کر دی ہے،پراسیکیوشن جنرل نے آج مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا ہے،پراسیکیوشن نے ضمانتوں پر دلائل کے لیے مہلت طلب کی ہے،جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 106 ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔

عائشہ علی بھٹہ اور احمر رشید بھٹی سمیت دیگر ملزمان کے وکلاء پیش ہوئے،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی،ملزمہ عائشہ علی بھٹہ ٫ سیف خان، عثمان احمد، احمر رشید,عبید زاہد، نادر محمود، ٫شاہ دین ٫ سنیل ارشاد مسیح ، رحمان علی ,الطاف محمود ٫ حافی مدثر علی ٫سیف اللہ ٫عبد الرحمان، عون عباس ٫عرفان اللہ خان ٫ کاشف خان لودھی ٫شاہ فیصل اور عمر فاروق سمیت 106 ملزمان نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہوئی ہیں ،تمام ملزمان جناح ہاؤس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply