عام انتخابات : 90فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

0
57

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلیے لاہور کے 90 فیصد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دے دئیے ۔

لاہور سے 44 حلقوں کے لیے کل 4ہزار403 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں 3540 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیاگیا ہے جب کہ 813 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دے دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں صرف 50 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دیے گئے ،حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ آرمی کے جوان بھی تعینات کیے جائیں گے ،تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔

یاد رہے کہ لاہور میں چودہ قومی اسمبلی اور 30صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر پولنگ ہوگی۔

Leave a reply