نئے نوٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

0
50

ہاٹ لائن نیوز : ملک میں کالا دھن کمانے والوں کے لیے بری خبر، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مالیت کے نوٹ بدل کر نئے نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی بہت سی شکایات ہیں جس کے بعد تمام مالیت کے نئے نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن فریم ورک کو مارچ تک حتمی شکل دے دی جائے گی، نئے نوٹ بین الاقوامی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ پرنٹ کیے جائیں گے، نوٹ نئے سیریل نمبر، ڈیزائن، ہائی سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرائے جائیں گے۔

Leave a reply